找回密码
 立即注册
搜索
查看: 691|回复: 0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی محکمہ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:04:22 | 显示全部楼层 |阅读模式
  ---فائل فوٹو  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی ملک کے محکمۂ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ رقم ان تحقیقات کے بدلے میں مانگی ہے جو ماضی میں اِن کے خلاف کی گئیں۔

ٹرمپ نے 2023ء اور 2024ء میں دو علیحدہ شکایات دائر کی تھیں جن میں محکمۂ انصاف پر اُن کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔ یہ ادائیگیاں عام طور پر ٹیکس دہندگان کے پیسے سے کی جاتی ہیں۔

اس معاملے پر امریکی محکمہ انصاف نے اپنے مؤقف میں کہا کہ وہ اپنے پیشہ ور اخلاقی ماہرین کی رہنمائی میں فیصلہ کرے گا تاہم تین ماہ قبل ادارے کے سربراہ اخلاقیات کو برطرف کر دیا گیا تھا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ امریکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے اور صدر کے ممکنہ مفادات کے ٹکراؤ کی واضح مثال ہے کیونکہ اس ادائیگی کی منظوری اُن کے قریبی ساتھی یا سابق وکلا دے سکتے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 10:53 , Processed in 0.103232 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表