找回密码
 立即注册
搜索
查看: 104|回复: 0

آئرلینڈ: تارکینِ وطن کے خلاف پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:04:28 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں تارکینِ وطن کے خلاف پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جن کے نتیجے میں سیکڑوں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ 6 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج اس ہوٹل کے باہر کیا گیا جہاں پناہ گزینوں کو عارضی طور پر رکھا جاتا ہے، پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے مرچ اسپرے اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

مظاہرے 26 سالہ ملزم کے 10 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے الزام کے بعد شروع ہوئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملزم تارکینِ وطن ہے، اس معاملے پر آئیرلینڈ کے وزیرِ انصاف نے کہا ہے کہ جرم کو نفرت انگیزی کے لیے استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

واضح رہے کہ 2023ء میں بھی ڈبلن میں تارکینِ وطن مخالف فسادات میں درجنوں گاڑیاں جلا دی گئی تھیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 09:56 , Processed in 0.149567 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表