找回密码
 立即注册
搜索
查看: 151|回复: 0

ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:05:13 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔

انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 244 رنز بنائے، آسٹریلیا نے 245 رنز کا ہدف 41 ویں اوور میں پورا کر دیا، ایشلے گارڈنر 104 اور انابیل سدرلینڈ 98 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔  

اندور میں انگلش ٹیم نے شروعات اچھی کیں، اوپنر ٹیمی بیومونٹ نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دوسرے اینڈ سے وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، مڈل میں ایلس کیپسے نے 38 رنز بنائے، یوں انگلینڈ کا اسکور 9 وکٹ پر 244 رنز رہا۔

انابیل سدرلینڈ نے 3، سوفی مولینیوکس اور ایشلے گارڈنر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

245 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 3 وکٹیں 24 رنز پر گر گئیں، بیتھ مونی بھی 20 رن بنا کر 68 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئیں۔

اس موقع پر انابیل سدرلینڈ اور ایشلے گارڈنر نے ٹیم کو سنبھالا، ایشلے گارڈنر نے شاندار سنچری مکمل کی، دونوں نے 41ویں اوور میں ہدف 4 وکٹ پر پورا کر دیا۔ ایشلے گارڈنر 104 اور انابیل 98 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

ورلڈ کپ میں کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہو گا، ’جیوسوپر‘ ورلڈ کپ کے دلچسپ میچز براہِ راست نشر کر رہا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 11:03 , Processed in 0.102757 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表