|
|
کراچی ایئرپورٹ کی عمارت میں شہری لٹ گیا، 2 سادہ لباس افراد نے کروڑوں روپےکی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی۔
مبینہ واردات میں دو سادہ لباس افراد نے پشاور جاتے ہوئے شہری کو روکا اور اُسے ایک کمرے میں لے گئے۔
سادہ لباس افراد نے کمرے میں شہری سے پہلے موبائل فون چھینا اور پھر ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 لاکھ ڈالرز ٹرانسفر کرلیے۔
ملیر کورٹ میں دائر درخواست میں شہری نے جان کا تحفظ یقینی بنانے کی استدعا کردی۔
30 ستمبر کو پیش آئے واقعے پر عدالت نے ایس ایس پی ملیر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ |
|