找回密码
 立即注册
搜索
查看: 474|回复: 0

کسٹمز کراچی نے بھارتی ساختہ اشیاء کی غیر قانونی درآمد ناکام بنادی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:05:25 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

کسٹمز کراچی نے بھارتی ساختہ اشیاء کی غیر قانونی درآمد کی کوشش ناکام بنادی۔ کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزرمنٹ ویسٹ کراچی نے کارروائی کی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق بھارتی ساختہ 24 اعشاریہ 22 ملین روپے مالیت کی ٹیکسٹائل مشینری کی ایک کھیپ کی درآمد ناکام بنائی گئی ہے۔ مشینری بظاہر چین سے درآمد کی جارہی تھی لیکن یہ بھارت سے درآمد ہوئی۔

حکام کے مطابق مشینری کا ملک چین ظاہر کرکے کلیئر کرانے کی کوشش کی گئی ، اس جعل سازی کو کسٹمز کراچی نے ناکام بنایا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق مشینری کی مینوفیکچرر پلیٹس اور شناختی نشانات مٹائے گئے تھے جبکہ برقی آلات پر میڈ ان انڈیا ثبت تھا۔

کسٹمز حکام نے بروقت کارروائی کرکے غیر قانونی اشیاء کی کلیئرنس روکی، جبل علی سے بھیجی گئی بھارتی ساختہ دوسری کھیپ کی مالیت کا تخمینہ 16 اعشاریہ 60 ملین روپے ہے۔

اعلامیے کے مطابق شنیڈر الیکٹرک کے پاور ڈسٹری بیوشن یونٹ پر مشتمل کھیپ کا ماخذ ملک چین ظاہر کیا گیا تھا۔

تفصیلی معائنے پر 3 اعشاریہ 76 ملین روپے مالیت کے پاور ڈسٹری بیو شن یونٹ کے مین پینل ڈور پر “میڈ اِن انڈیا“ واضح طور پرلکھا ہوا پایا گیا جبکہ گارنیٹ مش 80 پر مشتمل کھیپ کا ماخذ ملک ترکی ظاہر کیا گیا تھا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیاء کی غیر قانونی درآمد اور غلط بیانی میں ملوث درآمد کنندگان کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 12:00 , Processed in 0.103292 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表