找回密码
 立即注册
搜索
查看: 580|回复: 0

جب کپتان نے کہا کہ آپ کل ڈیبیو کریں گے تو ساری رات خوشی سے نیند نہیں آئی: آصف آفریدی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:05:33 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے کہا ہے کہ جب کپتان نے کہا کہ آپ کل ڈیبیو کریں گے تو ساری رات خوشی سے نیند نہیں آئی، گھر والے بھی کافی خوش تھے۔

پی سی بی سے بات کرتے ہوئے آصف آفریدی نے کہا کہ کوشش یہی تھی کہ جس طرح ڈومیسٹک میں بولنگ کرتا ہوں، ڈیبیو ٹیسٹ میں اسی طرح اچھی لائن پر بولنگ کرواؤں، شکر الحمدللّٰہ اچھی بولنگ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میرے 4 بیٹے اور ایک بیٹی ہے، بیٹی اسپیشل چائلڈ ہے اور 2 دن سے اسپتال میں داخل ہے۔ اس کی طرف سے کافی پریشان ہوں، اللّٰہ کرے ہم میچ جیت جائیں تو اپنی کارکردگی بیٹی کے نام کروں گا۔   
پنڈی ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت کمزور، 4 وکٹ پر 94 رنز

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے کے دن اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 94 رنز بنالیے ہیں۔   

اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آصف آفریدی کا کہنا تھا کہ اس عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنا اور اس میں بہترین بولنگ کرنا کافی خوشی کی بات ہے۔

واضح رہے کہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 92 سالہ ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی اسپنر آصف آفریدی اپنی کارکردگی سے کافی مطمئن اور خوش ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف آصف آفریدی نے اپنے پہلے میچ میں ہی منفرد اعزاز اپنے نام کیا اور انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 11:03 , Processed in 0.117730 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表