找回密码
 立即注册
搜索
查看: 382|回复: 0

پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ جیت کے قریب، پاکستان کے 58 کی برتری پر 9 آؤٹ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:05:38 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آج پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کو 94 رنز  اور 5 وکٹ سے آگے بڑھایا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں فی الحال پاکستان نے جنوبی افریقہ پر 58 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے لیکن میچ پر پاکستان کی گرفت کافی حد تک کمزور ہوگئی ہے۔

میچ کے آغاز پر پاکستان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بنا پائی ہے۔

آج کھیل کے آغاز میں پاکستان کے بابر اعظم 50 رنز، محمد رضوان 18 رنز اور  نعمان علی آوٹ ہو گئے۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا۔

گزشتہ روز قومی 4 بلے باز امام الحق، کپتان شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق اور سعود شکیل بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں قومی ٹیم مشکلات میں گھر گئی۔

ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے 34 رنز کی شراکت کے ساتھ اسکور چار وکٹ پر 94 تک پہنچایا تھا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 404 رنز بنائے تھے اور میزبان ٹیم پر 71 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 11:03 , Processed in 0.106121 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表