找回密码
 立即注册
搜索
查看: 358|回复: 0

ڈپریشن کی دوائیں جسم پر کیا اثر ڈالتی ہیں؟ نئی تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:06:00 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فائل فوٹو

ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کے جسم پر مضر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مختلف ادویات کے درمیان نمایاں فرق ظاہر کیے ہیں۔

کنگز کالج لندن اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے ماہرین کی مشترکہ تحقیق کے مطابق مختلف اینٹی ڈپریسنٹ ادویات جسم پر الگ الگ اثر ڈالتی ہیں اور بعض اوقات یہ اثرات مریضوں کی جسمانی صحت کو متاثر کرسکتے ہیں۔

تحقیق میں 30 عام استعمال ہونے والی اینٹی ڈپریسنٹ ادویات اور 58 ہزار 500 سے زائد مریضوں پر مشتمل 151 مطالعات کا تجزیہ لیا گیا ہے، جو علاج کے ابتدائی آٹھ ہفتوں پر مرکوز تھا۔

یہ تحقیق معروف طبی جریدے لینسٹ (The Lancet) میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ایگومیلاٹین (Agomelatine) کے استعمال سے اوسطاً 2.4 کلوگرام وزن میں کمی دیکھی گئی جبکہ میپروٹیلین (Maprotiline) کے استعمال سے 2 کلوگرام تک وزن میں اضافہ ہوا۔   
خون کے ایک ٹیسٹ سے 50 سے زائد اقسام کے سرطان کی شناخت ممکن

تحقیق کے مطابق نصف سے زائد کیسز ابتدائی مرحلے پر دریافت ہوئے   

ماہرین نے دل کی دھڑکن میں بھی نمایاں فرق نوٹ کیا، تحقیق کے مطابق فلوووکسامین (Fluvoxamine) نے دل کی رفتار کو کم کیا جبکہ نورٹریپٹیلین (Nortriptyline) سے دھڑکن کی رفتار میں اضافہ ہوا۔

تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ جسمانی اثرات بعض مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

کنگز کالج کے پروفیسر اولیور ہاؤس کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اثرات بظاہر معمولی لگتے ہیں، مگر بڑے پیمانے پر یہ عوامی صحت پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ جن افراد کو وزن بڑھنے سے بچنا ہو، وہ ایگومیلاٹین، سرٹرالین یا وینلافاکسین جیسی ادویات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ ہائی بلڈ پریشر، خون یا کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے مختلف متبادل ادویات تجویز کی جا سکتی ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 12:05 , Processed in 0.154397 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表