找回密码
 立即注册
搜索
查看: 537|回复: 0

کاروباری حضرات کو ہر طرح کی سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:06:22 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات کو ہر طرح کی سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معیشت و صنعت کے نمائندہ صنعت کاروں و کاروباری حضرات سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں معیشت میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کاروباری حضرات کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔   
وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے بڑے تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔   

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے باہمی اور عملی تعاون سے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات کی مثبت سفارشات پر حکمتِ عملی میں مزید بہتری اختیار کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ، نئی صنعتوں سے معیشت کے مثبت اشاریے دیرپا معاشی ترقی میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ملکی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی یکساں حوصلہ افزائی کرتی ہے، نئے کاروبار کرنے میں تمام ممکنہ رکاوٹوں اور مسائل کو حل کرناحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصنوعات اور کاروبار کو علاقائی اور عالمی سطح پر پرکشش بنانا معاشی منزل ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 15:15 , Processed in 0.146276 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表