找回密码
 立即注册
搜索
查看: 523|回复: 0

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری وزیرِ دفاع و آرمی چیف سے ملاقات

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:06:46 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے مصر کے وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید اور مصری افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے، پاکستان اور مصر کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے، یہ تعاون خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزارتِ دفاع کے دورے میں فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مصری افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
فیلڈ مارشل کی شیخ الازہر سے ملاقات

فیلڈ مارشل نے جامعۃ الازہر میں شیخ احمد الطیب، شیخ الازہر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں شیخ الازہر نے مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کی۔   فوٹو: آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہا پسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے ٹومب آف دی اَن نون سولجرز کی یادگار اور سابق صدر انور سادات کی قبر پر پھول رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد پاک مصر عسکری تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-6 12:22 , Processed in 0.135557 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表