找回密码
 立即注册
搜索
查看: 936|回复: 0

ڈنمارک شفٹ نہیں ہوئی، ممبئی میں ڈوسا کھا رہی ہوں: تاپسی پنو

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:55:07 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے ان اطلاعات پر تنقید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت چھوڑ کر اپنے ڈینش شوہر سابق بیڈمنٹن کھلاڑی میتھاس بوئے کے ساتھ ڈنمارک شفٹ ہو گئی ہیں۔

نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ تاپسی نے ان افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس وقت ممبئی میں موجود ہوں اور یہاں ڈوسا کھا کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔  

انہوں نے آج اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان رپورٹس پر کڑی تنقید کی ہے جن میں  دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے شوہر سابق بیڈمنٹن پلیئر میتھاس بوئے کے ساتھ ڈنمارک شفٹ ہو گئی ہیں۔  

تاپسی پنو نے تحریر کیا ہے کہ کیا کوئی اس سے کم جھوٹی اور  کم سنسنی خیز سرخی ہو سکتی ہے؟ یہ ہیڈ لائن غلط ہو یا صحیح، لیکن پورٹل بہت تیز ہے، بہتر تھا کہ یہ آہستہ چلتے لیکن تحقیق تو کر لیتے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم گرمیاں ڈنمارک اور سردیاں بھارت میں گزارتے ہیں، کیونکہ فلموں کے شوٹس سردیوں میں ہوتے ہیں تو یہ ہمارے لیے بہتر ہوتا ہے۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے تاپسی نے کہا کہ میں اس وقت ممبئی میں اپنے گھر پر ہوں، بس ممبئی کے اس گرم اور نم موسم میں صبح کے وقت ڈوسا کھا کر لطف اندوز ہورہی ہوں۔

واضح رہے کہ تاپسی اور میتھاس بوئے کی شادی مارچ 2024ء میں ہوئی تھی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 06:52 , Processed in 0.223873 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表