找回密码
 立即注册
搜索
查看: 496|回复: 0

اسرائیلی پارلیمنٹ کی مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق سے متعلق ووٹنگ احمقانہ سیاسی حربہ قرار

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:55:36 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فائل فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق سے متعلق ووٹنگ کو احمقانہ سیاسی حربہ قرار دے دیا۔

اسرائیل کے دورے کے اختتام پر تل ابیب ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ یہ ایک بےمعنی علامتی ووٹ تھا جس کا کوئی عملی اثر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ سیاسی حربہ تھا تو یہ بہت ہی بےوقوفانہ تھا اور وہ ذاتی طور پر اسے توہین سمجھتے ہیں۔   
امریکی دباؤ پر اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی قرارداد پر عمل درآمد روک دیا

اسرائیلی وزیرِاعظم نے امریکی دباؤ پر مغربی کنارے کو ضم کرنے کی قرارداد پر عمل درآمد رکوا دیا۔   

جی ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی یہ ہے کہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں کیا جائے گا اور یہ مؤقف برقرار رہے گا۔

امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر لوگ علامتی ووٹ دینا چاہتے ہیں تو دے سکتے ہیں لیکن ہم اس سے بالکل خوش نہیں ہیں۔

بتاتے چلیں کے اس سے قبل اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی علاقے مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا بل منظور کیا تھا۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظوری پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی حکومت پر واضح کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ وہ عرب ممالک کو زبان دے چکے ہیں، اگر اسرائیل نے ایسا کیا تو اس کو ملنے والی تمام تر مدد روک دی جائے گی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 10:40 , Processed in 0.223382 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表