找回密码
 立即注册
搜索
查看: 884|回复: 0

امریکی صدر آئندہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے: وائٹ ہاؤس

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:55:38 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیوٹ پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ اگلے ہفتے جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔

کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ٹرمپ جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

خبر ایجنسی کے مطابق چینی میڈیا نے ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ہوئے رابطے میں ہونیوالی گفتگو کی کوئی تفصیل نہیں بتائی۔   

وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس کے بعد چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

دورے کے حوالے سے کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکی صدر آج ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ آسیان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کو دورے کی مزید تفصیلات  بتاتے ہوئے کہا کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا بھی جائیں گے۔

کیرولین لیوٹ نے مزید بتایا کہ امریکی صدر منگل کے روز جاپان کی نو منتخب وزیرِاعظم سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب چینی میڈیا کے مطابق چینی صدرشی جن پنگ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔

چینی صدر ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق چینی صدرایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس میں خطاب کریں گے، وہ اپنے دورے کے دوران جنوبی کوریا کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

چینی صدر ایپک اجلاس میں اہم ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 10:47 , Processed in 0.227084 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表