找回密码
 立即注册
搜索
查看: 897|回复: 0

ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:55:39 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 53 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت نے 49 اوورز میں 3 وکٹ پر 340 رنز بنائے، ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 44 رنز اوورز میں 325 رنز کا ہدف ملا، جو 8 وکٹ پر 271 رنز بنا سکی۔  

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، جیو سوپر ایونٹ کے دلچسپ میچز براہ راست نشر کر رہا ہے۔

ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی اوپنرز پراتیکا راول اور سمرتی مندھانا نے شاندار آغاز کیا، دونوں نے کیوی بولر کے خلاف آزادانہ اسٹروک کھیلے اور اپنی ٹیم 212 رنز کی مستحکم بنیاد فراہم کی۔

پہلے سمرتی نے سنچری بنائی، وہ 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، پھر پراتیکا راول نے سنچری مکمل کی، وہ 122 رنز بنا گئیں، روڈریگز نے 76 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

اننگز کے دوران بارش کے باعث کھیل روکنا بھی پڑا، مقررہ 49 اوورز میں بھارت نے 3 وکٹ پر 340 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 44 اوورز میں 325 رنز کا ہدف ملا لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 وکٹ پر 271 رنز بنا سکی۔

بروک ہیلی ڈے 81 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، ایسابیلا نے 65 رنز بنائے۔

بھارت نے 53 رنز کی فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ہی فائنل فور میں پہنچ چکی ہیں۔

ورلڈ کپ میں آج پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ آج سری لنکا سے کھیلے گی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 08:25 , Processed in 0.220941 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表