انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کا تیسرا میچ بارش سے متاثر ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
کولمبو میں کھیلا گیا ایک روزہ میچ شروع سے ہی بارش سے متاثر رہا، جسے پہلے 34 اوورز تک محدود کیا گیا۔
ویمنز ورلڈ کپ، سری لنکا نے بنگلادیش کو 7 رنز سے ہرا دیا
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7رنز سے ہرا دیا ہے۔
بارش رکی تو ٹاس سری لنکن ویمنز ٹیم نے جیتا اور پاکستان ویمنز ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ گرین شرٹس نے 4 اعشاریہ 2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش ہوگئی۔
میچ کے دوران اتنی دیر بارش ہوئی کہ امپائرز نے کھیل کے خاتمے کا اعلان کردیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
ایونٹ میں پاکستان نے 3 پوائنٹس حاصل کیے، تینوں بارش کے سبب ختم ہونے والے میچز سے ملے۔
گرین شرٹس نے ایونٹ میں 7 میچز کھیلے، جن میں سے 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔