اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کردی ہیں۔
خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی حوالگی کے بدلے یہ لاشیں موصول ہوئیں۔
رواں ماہ مصر میں ہونے والے معاہدے کے مطابق حماس کی جانب سے ہر ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جا رہی ہیں۔
منگل کو غزہ کے واقعات انتہائی مایوس کن اور پریشان کن تھے، قطری وزیراعظم
قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ منگل کے روز غزہ میں پیش آنے والے واقعات ہمارے لیے انتہائی مایوس کن اور پریشان کن تھے۔
گزشتہ روز حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کی تھیں۔
مجموعی طور پر اب تک 225 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کی جا چکی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اب بھی 11 اسرائیلیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں۔