找回密码
 立即注册
搜索
查看: 516|回复: 0

بہت زیادہ دبلا ہونا درمیانے موٹاپے کی نسبت زیادہ جان لیوا ہو سکتا ہے، نئی تحقیق

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:37:26 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

ایک نئی تحقیق سے یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ بہت زیادہ دبلا ہونا زیادہ وزن یا ہلکے درجے کے موٹاپے کی نسبت زیادہ جان لیوا ہو سکتا ہے اور محققین اس نتیجے پر  پہنچے کہ موٹاپے سے تندرست ہونا ممکن ہے۔

اس تحقیق کے حوالے سے ڈینش سائنسدانوں نے 85,761 افراد کو پانچ سال تک اپنی تحقیق میں شامل رکھا، اس دوران ان میں سے آٹھ فیصد افراد یعنی 7555 افراد انتقال کر گئے۔

تحقیق میں شامل افراد میں سے 81.4 فیصد خواتین تھیں اور مطالعے کے آغاز میں ان کی اوسط عمر 66.4 سال تھی۔

ڈنمارک کی آرہس یونیورسٹی اسپتال کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ زیادہ وزن یا معمولی موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان کے مرنے کے امکانات ان لوگوں کے برابر ہی ہوتے ہیں جو صحت مند بی ایم آئی کی بالائی رینج یعنی 22.5 سے 25 کے درمیان ہوتے ہیں۔  

سائنس ڈیلی میں شائع ہونے والی اس تحقیق کی ابتدائی نتائج کے مطابق ایسی صورتحال کو بعض اوقات میٹابولک لحاظ سے فٹنس کے ساتھ صحت مند یا موٹاپا کہا جاتا ہے۔

اس کے برعکس اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ بہت دبلے پتلے افراد جن کا بی ایم آئی 18.5 یا اس سے کم ہوتا ہے، ان کی موت کا امکان ریفرنس آبادی کے مقابلے میں 2.7 گنا زیادہ پایا گیا۔  

دلچسپ امر یہ ہے کہ وہ افراد جو صحت مندانہ رینج کے بالکل نیچے تھے اور انکا بی ایم آئی 18.5 سے 20.0 تھا ان میں موت کے امکانات دگنے تھے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 13:43 , Processed in 0.168792 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表