找回密码
 立即注册
搜索
查看: 259|回复: 0

وٹامن ڈی کی کمی کی علامات اور آسان حل

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:37:37 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
— فائل فوٹو

وٹامن ڈی کی کمی جسے ’خاموش وباء‘ بھی کہا جاتا ہے، دنیا کی تقریباً نصف آبادی کو متاثر کر رہی ہے۔

وٹامن ڈی مدافعتی افعال، ہڈیوں اور دماغی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی کمی سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق مسلسل تھکاوٹ، جسم میں بغیر کسی وجہ کے درد، چڑچڑاپن اور انفیکشنز اسٹریس کی نہیں بلکہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی علامات ہو سکتی ہیں۔

وٹامن ڈی کی کمی کی دیگر علامات میں ہڈیوں کا کمزور ہونا، زخم کا ٹھیک نہ ہونا، بالوں کا گرنا، وزن میں اضافہ، نیند کی کمی، بے چینی اور کسی بھی کام پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری شامل ہیں۔

اگر کسی شخص کو اپنے جسم میں یہ علامات محسوس ہوں تو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنے خون کا ایک سادہ سا ٹیسٹ کروانا چاہیے جس سے پتہ چل جائے گا کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہے یا نہیں۔

وٹامن ڈی کی کمی کے بارے میں اگر جلدی پتہ چل جائے تو صحت کے طویل مدتی پیچیدگیوں جیسے آسٹیوپوروسس، ڈپریشن، اور قلبی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔   
اومیگا تھری کی کمی خواتین میں کس خطرناک بیماری کا باعث بن سکتی ہے؟

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دماغی صحت کے لیے نہایت اہم ہیں۔    

وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جا سکتا ہے؟

ڈاکٹرز وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے روزانہ صبح کے وقت 15 سے 20 منٹ تک دھوپ میں گزارنے اور اس کے ساتھ وٹامن ڈی والی غذاؤں جیسے انڈے، چکنائی والی مچھلی، دودھ کی مصنوعات اور سبز پتوں والی سبزیوں کے استعمال کو بڑھانے کی تجویز دیتے ہیں۔

علاوہ ازیں، باقاعدہ ورزش کرنا، رات کو جلدی سونا، خوراک میں پروٹین، آئرن اور بائیوٹین جیسے غذائی اجزاء شامل کرنا بھی وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹرز کے تجویز کردہ سپلیمنٹس بھی جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

یہ اقدامات نا صرف جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ انسان کے موڈ، توانائی اور مجموعی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔





نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری اور اس کی تشخیص کےلیے اپنے معالج سے رابطہ کریں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 11:59 , Processed in 0.161709 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表