找回密码
 立即注册
搜索
查看: 529|回复: 0

وزارتِ خزانہ کا 1225 ارب روپے کے پاور سیکٹر سرکلر ڈیٹ کے حل کا خیرمقدم

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:37:46 | 显示全部楼层 |阅读模式
وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے پاور سیکٹر سرکلر ڈیٹ کے حل کا خیرمقدم کیا ہے۔

گردشی قرض پر وزارتِ خزانہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ گردشی قرض کا حل کرنے میں وزارتِ توانائی، اسٹیٹ بینک، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 بینکوں نے تعاون کیا۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق گردشی قرض کا حل توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک کا حل ہے، گردشی قرض کا حل ادارہ جاتی تعاون کی مضبوطی کی عکاسی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • پاور سیکٹر سرکلر ڈیٹ، وفاق اور بینکوں درمیان فنانسنگ معاہدے میں اہم پیشرفت  




وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شارٹ ٹرم قرض کو طویل المدتی ذرائع میں تبدیل کیا گیا ہے، اس سے ادائیگی اور نگرانی کا واضح فریم ورک قائم ہوا، یہ بجلی کمپنیوں کے لیے کیش فلو کو محفوظ اور بینکوں کی لیکویڈیٹی کو بحال کرتا ہے۔

اعلامیے میں وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ کمزور صارفین کو ٹارگٹڈ سبسڈی اور سوشل سیفٹی نیٹ کے ذریعے تحفظ فراہم کیا گیا ہے، یہ مربوط حل مالی نظم و ضبط کو تقویت اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرتا ہے، اس پر عمل درآمد کی نگرانی ایک مشترکہ مانیٹرنگ کمیٹی کرے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے تمام شراکت داروں سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے پائیدار توانائی کے شعبے کی بہتری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 13:32 , Processed in 0.181612 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表