找回密码
 立即注册
搜索
查看: 557|回复: 0

جنگ ستمبر 1965: ایم ایم عالم نے سرگودھا کی فضاؤں میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں کمال کر دکھایا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:39:10 | 显示全部楼层 |阅读模式
  پاک فضائیہ کے پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

جنگ ستمبر 1965 کے دوسرے دن کا آغاز پاک فضائیہ نے ایک نئی تاریخ لکھ کر کیا، دشمن نے 7 ستمبر کی صبح پاکستان کے فضائی دفاع میں مرکزی اہمیت کے حامل سرگودھا ایئر بیس پر حملہ کیا۔

پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی، حملہ آور دشمن کے 5 ہنٹر طیاروں کے مقابلے میں پاک فضائیہ کے صرف 2 شاہین فضا میں دشمن کے حملے کو ناکام بنانے کے لیے موجود تھے۔   
6 ستمبر: پاک فضائیہ نے دشمن کے پٹھان کوٹ بیس پر پہلا فضائی حملہ کر کے کاری ضرب لگائی

پاک فضائیہ نے 6 ستمبر کی شام اپنے پہلے فضائی حملے میں دشمن کے سب سے زیادہ خطرناک ہتھیاروں کو زمین پر ہی تباہ کر دیا گیا۔    

اسکواڈرن لیڈر محمد محمود عالم نے اپنے ونگ مین فلائٹ لیفٹیننٹ مسعود اختر کے ہمراہ حملہ آور دشمن طیاروں کا فضا میں تعاقب شروع کیا۔

پاکستانی طیاروں کو دیکھ کر دشمن نے فوری طور پر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔

ایم ایم عالم نے موقع ہاتھ سے نا جانے دیا اور بھاگتے ہوئے دشمن پر حملہ کر دیا۔

ایم ایم عالم نے فوری طور پر دشمن کے طیاروں کو ایک ایک کر کے نشانہ بنانا شروع کیا اور 30 سیکنڈ میں دشمن کے طیاروں کو دھول چٹادی۔

دشمن کے لیے سرگودھا کی فضا میں لگنے والا جھٹکا شدید تھا، برطانوی ساختہ ہنٹر طیارہ جو ہر لحاظ سے ایک بہتر طیارہ تھا اور پاکستانی سیبر کے مقابلے میں برتر طیارہ تصور کیا جاتا تھا، تاہم لٹل ڈریگن کے نام سے معروف ایم ایم عالم نے بہتر فضائی تربیت سے دشمن کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 13:58 , Processed in 0.158779 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表