找回密码
 立即注册
搜索
查看: 962|回复: 0

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کا آج آخری دن

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:39:47 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مذاکرات کا آج آخری دن ہے۔

آئی ایم ایف کا وفد وفاقی محکموں اور صوبائی حکومتوں سے اپنے مذاکرات مکمل کر چکا ہے۔ آج وزرات خزانہ کی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن ایم ای ایف پی کے مسودے کو حتمی شکل دیں گے۔

آئی ایم ایف وفد اپنی سفارشات مکمل کر کے ایگزیکٹیو بورڈ کو بھجوائے گا۔ ان سفارشات کی روشنی میں آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے یا نہ کرنے کی منظوری دے گا۔   
آئی ایم ایف مشن اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آج اہم دن

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آج اہم دن ہے۔   

آئی ایم ایف نے کھاد پر ایکسائز ڈیوٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کی تجویز دے رکھی ہے۔ آئی ایم ایف زرعی ادویات پر بھی ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بیگیج/تحائف اسکیم ختم کرنے کی تجویز دی ہے، رہائش گاہ بدلنے کی اسکیم میں مزید سختی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تجارتی درآمد پر 5 سال تک پرانی گاڑیاں محدود شرائط پر درآمد کی تجویز بھی دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی کے راستے غیر شفاف امپورٹس روکنے کے اقدامات جاری ہیں، آئی ایم ایف نے ٹاسک فورس بنانے کی سفارش اور سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کی تجویز بھی دی۔

آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین و اہلِ خانہ کے اثاثے ظاہر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے جبکہ الیکشن، نیب اور ایف آئی اے ایکٹس میں ترامیم کی سفارش کی ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 17:45 , Processed in 0.163545 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表