找回密码
 立即注册
搜索
查看: 80|回复: 0

اے آئی کی کارکردگی 100 گنا تک بڑھانیوالی نئی کمپیوٹر چپ تیار

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:40:16 | 显示全部楼层 |阅读模式
  — فائل فوٹو  

امریکی انجینئرز نے روشنی پر مبنی ایک نئی کمپیوٹر چپ تیار کر لی ہے جو اے آئی کی کارکردگی کو 100 گنا تک بڑھا سکتی ہے۔

فلوریڈا یونیورسٹی، یو سی ایل اے اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے اشتراک سے کی گئی یہ نئی تحقیق 8 ستمبر کو سائنسی جریدے ایڈوانسڈ فوٹوونکس میں شائع ہوئی۔

امریکا میں انجینئرز کی ایک ٹیم نے ایک پروٹوٹائپ ڈیوائس تیار کیا ہے جو آج کے دور کی بہترین چپس کے مقابلے میں 10 سے 100 گنا زیادہ مؤثر اے آئی کیلکولیشن کرنے کے قابل ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ بجلی کی بجائے روشنی سے چلنے والی یہ نئی کمپیوٹر چپ مصنوعی ذہانت کے میدان میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

مشین لرننگ میں اے آئی سسٹمز کا تصاویر، ویڈیوز اور تحریری متن میں پیٹرن کو پہچاننے کا عمل جسے کنوولوشن کہا جاتا ہے، روایتی پروسیسرز پر بہت زیادہ بجلی استعمال کرتا ہے۔

اس لیے اب امریکی انجینئرز نے نئی کمپیوٹر چپ کے ڈیزائن میں لیزرز اور مائکروسکوپک لینسیز کو سرکٹ بورڈز براہ راست جوڑا گیا ہے۔  

اس نئی کمپیوٹر چپ نے لیبارٹری ٹیسٹ میں کم توانائی کا استعمال کرتے ہوئے ہاتھ سے لکھے ہندسوں کی شناخت 98 فیصد کامیابی سے کی۔

یونیورسٹی آف فلوریڈا کے ریسرچ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اس تحقیق کے شریک مصنف ہانگبو یانگ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی نے اس قسم کی آپٹیکل کمپیوٹیشن کو چپ پر لگایا ہے اور اسے اے آئی نیورل نیٹ ورک پر لاگو کیا ہے۔

اس حوالے سے فلوریڈا یونیورسٹی کے فلوریڈا سیمی کنڈکٹر انسٹی ٹیوٹ سے سرکردہ محقق وولکر جے سورجر نے کہا کہ کم توانائی کا استعمال کرتے ہوئے مشین لرننگ کمپیوٹیشن کو انجام دینا آنے والے سالوں میں AI صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

یہ پروٹوٹائپ ڈیوائس کیسے کام کرتی ہے؟

یہ پروٹوٹائپ ڈیوائس انتہائی پتلے فرینل لینسیز کے دو سیٹس کو ضم کرتا ہے۔

یہ چپ مشین لرننگ ڈیٹا کو سب سے پہلے لیزر لائٹ میں تبدیل کرتی ہے پھر اس لائٹ کو لینسیز سے گزرا جاتا ہے اور اس کے بعد ٹاسک کو مکمل کرنے کے لیے دوبارہ ڈیجیٹل سگنلز میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 23:59 , Processed in 0.166753 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表