找回密码
 立即注册
搜索
查看: 575|回复: 0

گاجر آنکھوں کو کن بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے؟

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:40:35 | 显示全部楼层 |阅读模式
  — فائل فوٹو  

غذائیت سے بھرپور سبزی گاجر آنکھوں کی صحت کے لیے بہت بہترین ہے۔

گاجر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس لیوٹین اور بیٹا کیروٹین آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں اور آنکھوں کو بڑھتی عمر کے ساتھ سامنے آنے والی بیماریوں سے بالخصوص میکولر ڈی جینریشن سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔

جسم بیٹا کیروٹین کو وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے جو کہ آنکھوں کی بینائی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

تاہم، گاجر وٹامن اے کی معمولی مقدار کو پورا کرتی ہے اور وٹامن اے دیگر غذاؤں جیسے دودھ، پنیر، انڈے کی زردی اور جگر میں بھی موجود ہوتا ہے اس لیے صرف گاجر کی مقدار میں اضافہ آنکھوں کی بینائی کو بہتر نہیں کرے گا۔

امریکن اکیڈمی آف اوپتھلمولوجی کے مطابق صرف گاجر کھانے سے آنکھوں کی صحت بہتر نہیں ہوتی بلکہ اسے برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا لینا بہت اہم ہے۔

گاجر کے استعمال کے دیگر فوائد

گاجر کے استعمال کے آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے کے علاوہ اور بھی بہت سے فوائد ہیں۔   
نباتاتی خوراک سے قبل از وقت اموات کا خطرہ کم

نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زمین پر اگنے والی نباتاتی صحت بخش خوراک قبل از وقت موت کے خطرے کو 27 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔   

1- گاجر میں فائبر زیادہ ہوتا ہے جو ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے، قبض کو روکتا ہے اور بڑی آنت کے کینسر سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔

2- گاجر میں موجود فائبر بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

3- لائیکوپین سے بھرپور گاجر جسم میں بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرکے دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

4- گاجر اگرچہ سن اسکرین کا متبادل نہیں لیکن اینٹی آکسیڈنٹس بیٹا کیروٹین اور لائیکوپین جلد کو سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 23:13 , Processed in 0.158499 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表