找回密码
 立即注册
搜索
查看: 294|回复: 0

عمیر جیسوال کی دوسری اہلیہ نے ثناء جاوید سے موازنے پر خاموشی توڑ دی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:40:37 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
— فائل فوٹو

پاکستانی معروف گلوکار عمیر جیسوال کی دوسری اہلیہ نبیہہ عمیر جیسوال نے اداکارہ ثناء جاوید سے موازنے پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں عمیر جیسوال نے اپنی پہلی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی۔

بعدازاں گلوکار کی پوسٹ پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے نبیہہ کا موازنہ ان کی سابقہ اہلیہ ثناء جاوید سے شروع کردیا، جس پر نبیہہ نے خفگی کا اظہار کیا ہے۔   

انہوں نے عمیر کو پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں پہلی اور آخری بار یہ کہنا چاہتی ہوں کہ جزاک اللّٰہ الخیراً تمام دعاؤں کے لیے، ہم واقعی اس کی قدر کرتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ میرے شوہر کی صرف ایک بیوی ہے اور وہ میں ہوں۔ براہ مہربانی اپنے آپ پر قابو رکھیں، نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور کسی سے میرا موازنہ نہ کریں۔   
ثنا جاوید کے سابقہ شوہر عمیر جیسوال نے دوسری اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا

اپنی دوسری اہلیہ کو کیمروں کی نظروں سے دور رکھنے والے پاکستانی معروف گلوکار عمیر جیسوال نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کی منہ دکھائی کر دی۔   

انہوں نے مزید کہا کہ آخری بات یہ کہ میں کیسا لباس پہنتی ہوں، حجاب کرتی ہوں یا نہیں اس سے کسی کا کوئی تعلق نہیں۔ میرے شوہر آپ سب کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹ رہے ہیں، اس پر کسی کو بھی رائے دینے کا حق نہیں ہے۔ اگر آپ دعا نہیں کر سکتے تو مہربانی کرکے اپنے آپ پر قابو رکھیں۔ جزاک اللّٰہ خیراً

خیال رہے کہ گلوکار عمیر جسوال اور ساتھی اداکارہ ثناء جاوید اکتوبر 2020 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، انہوں نے اچانک اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا، جس پر مداحوں نے اس جوڑی کو خوب پسند کیا تھا۔

2023 میں عمیر جسوال اور ثناء جاوید کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں، جن کی تصدیق اس وقت ہوئی جب 20 جنوری 2024ء کو ثناء جاوید نے کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کا اعلان کیا۔

بعد ازاں 2024 میں 7 اکتوبر کو عمیر جیسوال نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کر کے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تاہم انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی تھیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 21:48 , Processed in 0.115498 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表