找回密码
 立即注册
搜索
查看: 245|回复: 0

صابن کے اشتہارات میں دکھائے جانیوالے مناظر میرے اصولوں کیخلاف ہیں، صنم جنگ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:40:40 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے صابن کے اشتہارات میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

صنم جنگ نے حال ہی میں’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیرئیر کے لیے بنائے گئی اپنی ذاتی حدود کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے کبھی بھی صابن کے اشتہار میں کام نہیں کیا اور جب میں انڈسٹری میں آئی تھی یہ فیصلہ تب ہی کر لیا تھا کہ صابن کے اشتہارات کبھی نہیں کروں گی۔  

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس طرح ان کی شوٹنگ کی جاتی ہے وہ مجھے پسند نہیں ہے جیسے کہ ان اشتہارات میں جس طرح کے بولڈ سین ہوتے ہیں وہ ذاتی طور پر مجھے پسند نہیں ہے۔   
شادی کے بعد میں ہر صبح اُٹھ کر رویا کرتی تھی: صنم جنگ

پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں، میں ہر صبح اُٹھ کر رویا کرتی تھی۔   

اُنہوں نے بتایا کہ جب مجھے بہت بڑے صابن کے برانڈ کی جانب سے پیشکش موصول ہوئی تو میں نے اپنے مینجر سے کہا کہ میں اس طرح کے اشتہارات نہیں کر سکتی تو اُنہوں نے مجھے یہ جواب دیا کہ اس طرح تو آپ شوبز میں ترقی نہیں کر پائیں گی۔

صنم جنگ نے یہ بھی کہا کہ ہر ایک کی اپنی اقدار اور اصول ہوتے ہیں اور میرا ماننا ہے کہ ہمیں ان پر قائم رہنا چاہیے اور میں اب بھی صرف وہی پروجیکٹس کرتی ہوں جو میرے اصولوں کے خلاف نہ ہوں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 23:59 , Processed in 0.154277 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表