找回密码
 立即注册
搜索
查看: 341|回复: 0

صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:41:31 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے۔

صائم ایوب 4 درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے بھارت کے ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہاردیک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد نواز 4 درجے ترقی کے بعد 13ویں اور فہیم اشرف 4 درجے بہتری کے بعد 35 ویں نمبر پر آ گئے۔
بولرز کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی 12 درجے ترقی

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر چلے گئے۔

بھارت کے کلدیپ یادیو 9 درجے بہتری کے بعد 12ویں اور پاکستان کے شاہین آفریدی 12 درجے ترقی کے بعد 14ویں نمبر پر آگئے جبکہ سفیان مقیم 3 درجے تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر چلے گئے۔

بھارت کے جسپریت بمرا 12 درجے بہتری کے بعد 29ویں نمبر پر آگئے اور پاکستان کے حارث رؤف 5 درجہ تنزلی کے بعد 33 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے پاتھم نسانکا 2 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔  

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے، وہ 8ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے لمبی چھلانگ کے بعد 13ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

علاوہ ازیں بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 37 ویں اور محمد رضوان 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 22:47 , Processed in 0.158531 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表