找回密码
 立即注册
搜索
查看: 948|回复: 0

بھارت: انفلوئنسر نے آئی فون 17 پرو میکس کے لیے چندہ مانگ لیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:41:54 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فائل فوٹو

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کی ایک خاتون انفلوئنسر  نے منفرد انداز اپناتے ہوئے اپنے فالوورز سے نئے آئی فون 17 پرو میکس خریدنے کے لیے چندہ مانگنا شروع کردیا۔

خود کو ’بیوٹی کوئن آف لکھیم پور‘ کہنے والی ماہی سنگھ نامی انفلوئنسر نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ ایک، دو روپے کا تعاون کریں تاکہ میں21 اکتوبر کو اپنی سالگرہ پر نیا آئی فون خرید سکوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھے 3 ماہ قبل آئی فون 16 تحفے میں دیا تھا، لیکن اب میں آئی فون 17 پرو میکس لینا چاہتی ہوں کیونکہ اس کا نیا رنگ مجھے بہت پسند آیا ہے، تاہم والد نے انکار کردیا جس کے بعد میں نے کراؤڈ فنڈنگ کا سہارا لیا۔

ماہی سنگھ نے کہا کہ اگر آپ سب ایک، دو، تین یا چار روپے بھیج دیں تو میں یہ فون خرید سکوں گی اور دل سے آپ سب کی شکر گزار رہوں گی، یہ میرا ڈریم فون ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت تقریباً ایک لاکھ 49 ہزار روپے ہے اور لانچ کے بعد سے ہی یہ فون نوجوانوں میں کافی مقبول ہو چکا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 22:48 , Processed in 0.167402 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表