找回密码
 立即注册
搜索
查看: 829|回复: 0

برانڈ ڈیلز کی وجہ سے کرکٹرز کا دھیان کرکٹ سے بھٹک رہا ہے: رابعہ کلثوم قومی کرکٹرز پر برس پڑیں

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:41:55 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
—اسکرین گریب

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی اور ابھرتی ہوئی اداکارہ رابعہ کلثوم قومی کرکٹرز پر برس پڑیں۔

حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی سی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

دوران انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برانڈ ڈیلز و اشتہارات کی وجہ سے کرکٹرز کا دھیان کرکٹ سے بھٹک رہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی سے مایوس اداکارہ نے کہا کہ کرکٹرز کو کرکٹ کھیلنے کے لیے رکھا گیا ہے ناں، تو پہلے انہیں کرکٹ کھیلنے دیں۔ انہیں اتنے بڑے بڑے برانڈز اور کنٹریکٹ دے کر ایزی کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پتا ہے کہ انہیں مالی اعتبار سے کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن ان کا جو کام ہے، جس کی وجہ سے برانڈز انہیں ہائر کرتے ہیں وہ کام تو کریں۔

رابعہ کلثوم نے دورانِ انٹرویو فیمینزم پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی معاشرے میں اس تصور کو کسی حد تک غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔




انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی متوسط طبقے کی خواتین حقیقی اور سخت مشکلات کا سامنا کرتی ہیں۔ تعلیم ایک بنیادی حق، لیکن خواتین کو اس حق سے محروم رکھا جاتا ہے، یہ تحریک ایسی خواتین کے لیے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنی خواتین کو تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم رکھتے ہیں اس کے شعور کا اندازہ لگانا مشکل نہیں، ایسے شخص جب ’میرا جسم، میری مرضی‘ جیسے پلے کارڈ دیکھیں گے، نعرے سننیں گے تو انہیں ہمیشہ منفی انداز میں لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر خواتین کے حقوق کی تحریک کو زیادہ تعلیمی اور تعمیری انداز میں پیش کیا جاتا تو یہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی لا سکتی تھی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 22:49 , Processed in 0.158955 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表