找回密码
 立即注册
搜索
查看: 860|回复: 0

چیونٹیوں کو دودھ میں ملا کر بننے والا منفرد پنیر

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:42:00 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

برازیل میں چیونٹیوں کو دودھ کے ساتھ ملا کر منفر پنیر تیار کیا جاتا ہے۔

ساؤ پالو میں تائیادا سلوانیا پنیر تیار کرنے والی کمپنی اسٹینسیا سلوانیا نے مقامی پتے کھانے والی چیونٹیوں کو دودھ کے ساتھ ملا کر پنیر کی تیاری کا منفرد آئیڈیا پیش کیا تھا۔

کمیلا المیڈا، جو اسٹینسیا سلوانیا کی مالک اور بانی ہیں، نے دیہی سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے تائیادا سلوانیا پنیر بنانے کا تصور پیش کیا۔ وہ چاہتی تھیں کہ اس طرح اپنے علاقے کو نمایاں کریں۔  

انھیں یاد تھا کہ اس علاقے کے لوگ طویل عرصے سے مقامی کھانوں میں ان چیونٹیوں کو کھاتے آ رہے ہیں، چونکہ ان کے فارم میں پنیر تیار کیا جاتا تھا، تو فیصلہ کیا کہ اپنے بہترین پنیر میں کچھ ٹوسٹڈ چیونٹیوں کو شامل کرنا دلچسپ ہوگا اور یہ آئیڈیا انکے لیے مفید ثابت ہوا اور آج یہ پنیر دنیا بھر میں مشہور ہے اور فرانس سمیت کئی بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • دنیا کا مہنگا ترین پنیر 36 ہزار یورو میں فروخت  
  • دنیا کا مہنگا ترین پنیر 36 ہزار یورو میں فروخت  
  • پنیر کھانے کے صحت پر حیرت انگیز اثرات  




برازیل کے مقامی لوگ صدیوں بلکہ شاید اس سے بھی پہلے سے ان چیونٹیوں کو کھاتے رہے ہیں، معروف برازیلین فکشن رائٹر مونتیرو لوباتو نے ایک بار ان کیڑے مکوڑوں کو برازیلین کیویار کا نام دیا تھا، اسی لیے کمیلا المیڈا کا اپنے پنیر میں انہیں شامل کرنا بالکل پاگل پن نہیں تھا۔ لیکن جو بات کمیلا کے لیے بھی حیران کن تھی، وہ 2021 میں انکی پروڈکٹ کے آغاز سے ہی غیر معمولی کامیابی تھی۔

تائیادا سلوانیا پنیر جو ٹھوس اور میٹھی ہوتی ہے اسے چراگاہوں میں چرنے والی مخصوص نسل کی گائے کے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے اور اس میں بھنی ہوئی چیونٹیاں شامل کی جاتی ہیں۔ اس میں بادام اور شاہ بلوط کے ذائقے کے نوٹس  اور ہلکا سا سونف جیسا ذائقہ بھی محسوس ہوتا ہے۔ یہ پنیر تقریباً 38 امریکی ڈالر فی کلوگرام میں فروخت کیا جاتا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 02:34 , Processed in 0.228962 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表