找回密码
 立即注册
搜索
查看: 224|回复: 0

’ڈومز ڈے فِش‘، کیا واقعی یہ مچھلی قیامت کی نشانی ہے؟

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:42:19 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
— فائل فوٹو

کیا آپ نے کبھی ڈومز ڈے فِش جسے قیامت کی مچھلی یا قیامت کی نشانی بھی کہتے ہیں، کے بارے میں سنا ہے؟

اگر نہیں تو آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں، اگر یہ مچھلی پانی کی سطح پر نظر آئے، تو یہ زلزلے، سونامی یا کسی بڑی قدرتی آفت کی علامت ہوسکتی ہے۔

اس مچھلی کا اصل نام اور فیش (Oarfish) ہے، جو دراصل ایک نایاب گہری سمندری مخلوق ہے۔ یہ لمبی اور سرمائی ہوتی ہے۔ اس کی لمبائی بعض مشاہدات کے مطابق 8 میٹر یا اس سے زائد ہوتی ہے، چونکہ یہ عام طور پر گہرے پانی میں رہتی ہے، اس لیے اس کا مشاہدہ شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔

جاپان اور فلپائن میں ایک پرانی روایت ہے کہ اگر یہ مچھلی پانی کی سطح پر، ساحل پر یا کم گہرائی والے پانی میں نظر آ جائے تو یہ آنے والی تباہی یا کسی بڑے خطرے، جیسے زلزلے یا سونامی کی علامت ہوتی ہے۔  

مثال کے طور پر، 2011 میں جاپان میں بڑے زلزلے اور سونامی سے پہلے کچھ لوگوں نے ایسی مچھلیاں ساحل پر دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا۔
سائنسدان اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟   
قیامت کے فرضی دن کی گھڑی کو ایک سیکنڈ آگے بڑھا دیا گیا

انسانیت کے وجود کو لاحق خطرات دور کرنے کے لیے معنی خیز پیشرفت نہیں کی جاسکی اس لیے گھڑی آگے بڑھائی جارہی ہے۔    

سائنسدانوں کے مطابق اور فیش کا ساحل، پانی کی سطح یا کم پانی میں دکھائی دینے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ قدرتی آفات کی پیشگوئی کر سکتی ہے۔

درحقیقت، یہ مچھلی جب سطح پر آتی ہے تو عام طور پر بیمار، زخمی، یا مر رہی ہوتی ہے یعنی اس کا سطح پر آنا خود ایک مسئلے کی نشانی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ کہنا کہ اور فیش ’قیامت کی نشانی‘ ہے یا کسی تباہی کا پیش خیمہ ہے، فی الحال ایک غلط مفروضہ ہے، جس کا کوئی قوی سائنسی ثبوت نہیں مل سکا۔

آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا یہ مچھلی واقعی قیامت کی پیشگوئی کرتی ہے یا یہ صرف ایک دلچسپ داستان ہے؟
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 02:59 , Processed in 0.123040 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表