找回密码
 立即注册
搜索
查看: 296|回复: 0

ٹیلر سوئفٹ نے کوسمیٹک سرجری کروالی؟

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:42:44 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں ایک معروف ٹی وی شو میں شرکت کی جس کے بعد شوبز کمنٹیٹرز نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے سرجری کروالی ہے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف امریکی سنگر ٹیلر سوئفٹ نے مشہور ٹی وی شو گراہم نورٹن شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے میوزک اور اپنی ہونے والی شادی کے حوالے سے انکشاف کیا۔

ٹیلر سوئفٹ کے شو میں شرکت کا ایک اور مقصد انکی 12ویں اسٹوڈیو ایلبم کی پروموشن بھی تھا۔   
امریکن میوزک ایوارڈ، ٹیلر سوئفٹ مسلسل تیسرے سال آرٹسٹ آف دی ایئر قرار

لاس اینجلس امریکن میوزک ایوارڈز کی شاندار...   

پروگرام میں شرکت کی بات تو اپنی جگہ مگر ٹیلرسوئفٹ کے چہرے پر نظر آنے والی ممکنہ تبدیلیوں پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

انکے فینز میں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گپ شپ شروع ہوگئی کہ کچھ دن قبل اور آج ٹیلر سوئفٹ کے چہرے پر تبدیلی نظر آرہی ہے۔

ایک فین نے کہا کہ میں بہت دعوے سے نہیں کہہ سکتا لیکن مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ شائد ٹیلر سوئفٹ نے بوٹکس کروایا ہے جس پر سرجن فریڈرک کی رائے سامنے آئی۔

سرجن فریڈرک نے کہا کہ ’ٹیلر سوئفٹ کی آنکھیں گزرے برسوں کے مقابلے میں تھوڑی مختلف نظر آرہی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں وہ انہوں نے کوئی سرجری کروائی ہے۔‘

بعض ماہرین نے کہا کہ ’یہ تبدیلی کئی عوامل کی وجہ سے ہو سکتی ہے، جن میں میک اپ، روشنی اور اسٹائلنگ کے انتخاب شامل ہیں۔ بھاری آئی لائنر یا پلکوں کے استعمال سے آنکھیں چھوٹی لگ سکتی ہیں، جبکہ ہلکے اور اُٹھے ہوئے انداز آنکھوں کو زیادہ کھلا ہوا تاثر دے سکتے ہیں۔‘

ٹیلر سوئفٹ کے ایک نمائندے نے روزنامہ ڈیلی میل کو بتایا ہے اور تصدیق کی ہے کہ گلوکارہ نے کوئی کاسمیٹک پروسیجر نہیں کرایا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 03:22 , Processed in 0.121908 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表