找回密码
 立即注册
搜索
查看: 982|回复: 0

نئی دہلی: کھیلوں کے عالمی مقابلوں کے دوران 2 غیرملکی کوچز کو کتوں نے کاٹ لیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:42:52 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں انٹرنیشنل ایتھلیٹکس مقابلوں کے دوران آواروں کتوں نے 2 کوچز کو کاٹ لیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران جواہر لال نہرو اسٹیڈیم  میں 2 غیر ملکی کوچز کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا۔

کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے کوچز میں سے ایک کا تعلق جاپان سے جبکہ دوسرے کا کینیا سے بتایا جاتا ہے۔   
ڈنمارک کی بیڈمنٹن پلیئر نے بھارت میں ناقص انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا

ڈنمار ک سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹینس اسٹار میابلچ فیلڈ بھارت میں منعقد ہونے والے انڈین اوپن میں ناقص انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔   

مقابلوں کے دوران گیٹ پر سیکیورٹی کے ڈیوٹی دینے والا ایک سیکیورٹی گارڈ بھی کتے کے حملے میں زخمی ہوا۔

کتے کے کاٹنے کے تینوں واقعات صرف 30 منٹ میں پیش آئے۔

دہلی میں کھیلوں کی مختلف چیمپئن شپز کے دوران کتے کے کاٹنے کا یہ پانچواں واقعہ  ہے، اس کچھ روز قبل جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہی ایک اور واقعے کے دوران سیکیورٹی گارڈ، رضاکار اور اسٹیڈیم آفیشل کتوں کے حملوں کا شکار ہوئے تھے۔

ان واقعات کے بعد ایونٹ کے آرگنائرز نے نئی دہلی کے بلدیاتی اداروں سے درخواست کی کہ وہ ایونٹ کے دوران ارد گرد گھمتے آوارہ کتوں کے لیے انتظامات کریں۔ جس کے بعد کتوں کے پکڑنے کے لیے 2 گاڑیاں اسٹیڈیم پہنچادی گئی ہیں۔

یہ بتاتے چلیں کہ 9 روزہ ایتھلیٹکس مقابلوں میں 104 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔


اس افسوسناک واقعے کے بعد بھارت میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔

قبل ازیں رواں سال ہی اگست میں بھارتی سپریم کورٹ نئی دہلی کی حکومت کو کتوں کو ختم کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 07:19 , Processed in 0.155308 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表