جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کو مختصر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ عامر جمال اور فیصل اکرم کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان
آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 کے سرکل کا حصہ ہے۔