找回密码
 立即注册
搜索
查看: 596|回复: 0

سی این این کے میزبان نے غزہ کے شہید بچوں پر کسے گئے اپنے جملوں پر معافی مانگ لی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:43:56 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سی این این کے ہوسٹ وین جونس نے غزہ کے بچوں کے حوالے سے ادا کیے گئے اپنے غیر سنجیدہ جملوں پر معافی مانگ لی۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف امریکی نیوز چینل سی این این کے میزبان وین جونس نے غزہ کے شہید ہونے والے بچوں کے حوالے سے اپنے غیرحساس بیان کو غیر ذمہ داری کا مظاہرہ قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی۔

وین جونس نے غزہ کے بچوں کی بنائی ہوئی تصاویر کا مذاق اڑایا تھا جو اسرائیلی فوج کی نسل کش کارروائیوں میں شہید ہوگئے تھے۔   
غزہ میں بچوں کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم ہٹانے پر بی بی سی کو تنقید کا سامنا

جنگ زدہ غزہ میں بچوں کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم کو ہٹانے پر میڈیا کی کئی مشہور شخصیات بی بی سی پر تنقید کر رہی ہیں۔    

وین جونس نے الٹا ایران اور قطر پر الزام دھرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ممالک ٹک ٹاک پر اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر پروپیگینڈا پھیلا رہے ہیں، جہاں آپ کو صرف غزہ کے مرتے ہوئے بچے ہر وقت دکھائی دیتے ہیں۔

وین جونس کے ان جملوں کو معروف امریکی اسلامی اسکالر اور سماجی کارکن عمر سلیمان نے ناپسندیدہ اور عجیب قرار دیا تھا۔

عمر سلیمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وین جونس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ کو غزہ کے شہید ہونے والے بچوں سے اتنی زیادہ تکلیف ہے تو آپ انہیں شہید کرنا بند کیوں نہیں کردیتے۔

جس پر جونس نے معذرت خواہانہ انداز میں جواب دیا کہ ہاں واقع مجھ سے غلطی ہوگئی، میں نے یہ سب بہت آسانی سے کہہ دیا، یہ غیر حساس تھا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 06:41 , Processed in 0.112475 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表