找回密码
 立即注册
搜索
查看: 121|回复: 0

ابرار احمد کے ولیمہ کی تقریب، محسن نقوی کی شرکت

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:44:20 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
تصویر:سوشل میڈیا

قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد کے ولیمہ کی تقریب گزشتہ شب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

محسن نقوی نے تقریب میں شرکت کے دوران ابرار احمد کو شادی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ابرار احمد کے ولیمہ کی تقریب میں قومی کرکٹرز، ٹیم آفیشلز اور قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی، تقریب میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق سمیت دیگر معروف چہروں نے بھی شرکت کی۔   
ابرار احمد دلہنیا گھر لے آئے

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد گرزشتہ روز اپنی دلہنیا گھر لے آئے۔   

ذرائع کے مطابق، ابرار احمد نے 4 اکتوبر کو کراچی میں آمنہ رحیم سے نکاح کیا تھا، خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رشتہ ابرار کے والدین کی پسند سے طے پایا تھا۔

واضح رہے کہ ابرار احمد کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ ایشیا کپ 2025 میں بھی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔

ایشیا کپ کے دوران ابرار احمد اور سری لنکن اسپنر وانندو ہسارنگا کے درمیان احترام اور کھیل کے جذبے کا خوبصورت مظاہرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جب دونوں نے میچ کے بعد ایک دوسرے کے جشن منانے کے انداز کی نقل کر کے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 03:03 , Processed in 0.157349 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表