找回密码
 立即注册
搜索
查看: 880|回复: 0

بھارتی کرکٹ لیگ ڈالرز کی ریل پیل سے کرکٹرز کو ورغلانے لگی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:44:45 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ لیگ ڈالرز کی ریل پیل سے کرکٹرز کو ورغلانے لگی۔ بھارتی لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے کرکٹرز کو ڈالرز کا لالچ دے دیا۔ کرکٹرز نے ڈالرز کی بجائے نیشنل ڈیوٹی کو ترجیح دی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 2 آسٹریلوی کرکٹرز کو آسٹریلوی کرکٹ چھوڑنے کے لیے 10 ملین ڈالرز کی پیشکش کی گئی، کرکٹرز کو تقریباً 10 ملین ڈالرز کا سالانہ دینے کا کہا گیا۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو کل وقتی اوورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے لیے پیشکش کی گئی، کرکٹرز کو پیشکش بھارتی پریمیئر لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے رواں برس کے آغاز میں کی۔   
پیسوں کی چمک والا انڈین پریمئر لیگ کھلاڑیوں کی صحت کیلئے نقصان دہ بننے لگا

پیسوں کی چمک سے دنیا بھر کے کرکٹرز کیلئے پرکشش انڈین پریمئر لیگ کھلاڑیوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ٹورنامنٹ بننے لگا ہے، ایک برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں ہونیوالے آئی پی ایل کے میچز میں ماحولیاتی فضا حوصلہ افزا نہیں تھی، اس کے برعکس پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران موسمی حالات کا ڈیٹا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران ماحول آئی پی ایل کے مقابلے میں بہتر تھا۔    

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے بھارتی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا، ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نیشنل کنٹریکٹس سے سال میں 1.5 ملین ڈالرز کماتے ہیں، پیٹ کمنز کپتانی کا الاؤنس ڈال کر تقریباً 3 ملین ڈالرز کماتے ہیں۔

کرکٹرز نے بھارت کے ٹیم گروپ کو بتایا کہ ان کی ملک سے مکمل کمٹ منٹ ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈالرز کی پیشکش کا انکشاف بگ بیش لیگ کو پرائیویٹائز کرنے کے حوالے سے ہونے اجلاس میں ہوا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی مالی معاملات میں کس قدر کمزوری پائی جاتی ہے، اجلاس میں کرکٹرز کو ہونے والی آفرز کو اس کی مثال قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ 2023ء میں انگلینڈ کے جوفرا آرچر کو بھارتی لیگ کی ایک ٹیم نے پیشکش کی تھی، ان کو ایک سال کے لیے 7.5 ملین ڈالرز کی آفر کی گئی تھی، جو انہوں نے ٹھکرادی تھی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 05:44 , Processed in 0.155989 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表