找回密码
 立即注册
搜索
查看: 901|回复: 0

بھارت: فیس بک لائیو پر شوہر کی خودکشی کی کوشش کو بیوی نے ’ڈرامہ‘ قرار دے دیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:45:46 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا  

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے فیس بک لائیو کے دوران خودکشی کی کوشش کی جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے رہائشی ایک نوجوان نے اپنی لائیو ویڈیو میں بیوی اور اِس کے رشتے داروں پر ذہنی اذیت دینے اور مالی دباؤ ڈالنے کے سنگین الزامات عائد کیے۔

پولیس کے مطابق نوجوان  کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی، شادی کے ابتدائی دو سال خوشگوار گزرے تاہم اس کے بیرونِ ملک جانے کے بعد رشتے میں دراڑیں آنا شروع ہو گئیں۔

نوجوان کے مطابق اس کی بیوی نے اِس کے گھر سے اپنے میکے منتقل ہو کر بچوں کو بھی اِس سے دور کر دیا، فیس بک لائیو ویڈیو میں نوجوان نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی اور اِس کے با اثر رشتے داروں نے اسے ذہنی اذیت دی ہے، نوجوان نے لائیو ویڈیو کے دوران اہلیہ کے ناجائز تعلقات کا بھی دعویٰ کیا۔   
بیوی رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے: شوہر کا دعویٰ

اس نے حکام سے فوری تحفظ کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری جان خطرے میں ہے۔   

اسی دوران نوجوان نے خودکشی کی کوشش بھی کی جس کے بعد اِسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

دوسری جانب خاتون نے تمام الزامات کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ اِس سے پہلے بھی اس کا شوہر صابن کا پانی پی کر خود کشی کا ڈرامہ کر چکا ہے۔

خاتون کے مطابق شوہر نے میرے دفتر میں آ کر مجھ پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی بھی دی تھی، میں نے شوہر کی ان حرکات کے خلاف پہلے ہی شکایت درج کروا رکھی ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 06:43 , Processed in 0.176717 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表