اسرائیلی فوج نے فریڈم فلوٹیلا میں شامل متعدد کشتیوں کو راستے میں روک لیا۔
غزہ فریڈم فلوٹیلا کے مطابق اسرائیلی فوجی سگنلز جام کر کے 2 کشتیوں پر سوار ہوگئے۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا کی تمام کشتیوں اور ان میں سوار مسافر محفوظ ہیں، کشتیوں میں سوار تمام افراد کو اسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا۔
مشتاق احمد خان کا اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد پہلا ویڈیو پیغام جاری
مشتاق احمد خان نے کہا کہ میں اپنے گلوبل صمود فلوٹیلا کے 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں
اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ کشتیوں میں سوار تمام افراد کو جلد ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فریڈم فلوٹیلا کی 11 کشتیوں پر تقریباً 100 افراد سوار تھے۔