找回密码
 立即注册
搜索
查看: 303|回复: 0

بھارت: نازیبا حرکات کی شکایت، ملزم نے خاتون کو ہی تشدد کا نشانہ بنادیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:46:04 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فائل فوٹو  

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں نازیبا حرکات کرنے والے شخص کی شکایت کرنے پر پڑوسیوں نے خاتون اور اس کے والد کو ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ کے علاقے راجا جی پورم میں ایک خاتون نے اپنے پڑوسیوں پر طویل عرصے سے ہراسانی اور جسمانی تشدد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک پڑوسی نے 3 اکتوبر کو اس کے سامنے نازیبا حرکات کیں۔   
بھارت: ملزم خاتون کے کمرے میں زبرستی گھس گیا، نازیبا تصاویر بھی بنائیں

ملزم نے خاتون کے موبائل فون سے 14,000 روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کیے اور 70,000 روپے بھی مانگے۔ اس نے دھمکی دی کہ اگر وہ واقعے سے متعلق کسی کو بتائے گی تو اس کی تصاویر وائرل کر دی جائیں گی۔   

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب میں نے اس واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کی تو وہ شخص مشتعل ہوگیا اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ مل کر جن میں 3 خواتین بھی شامل تھیں میرے گھر میں گھس آیا اور مجھے زمین پر گراکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران مجھے بچانے کیلئے آنے والے والد کو بھی بری طرح مارا پیٹا گیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مجھے لات مار کر زخمی کیا اور میرے جسم کے نازک حصوں کو بھی نشانہ بنایا۔   
بھارت: ٹیکسی میں طالبہ کے سامنے نازیبا حرکت کرنے پر ڈرائیور گرفتار

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں پولیس نے ایک کیب ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر گاڑی چلاتے ہوئے ایک طالبہ مسافر کی موجودگی میں نازیبا حرکت کر رہا تھا۔   

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، جبکہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ بھی کروایا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 06:44 , Processed in 0.153683 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表