找回密码
 立即注册
搜索
查看: 546|回复: 0

حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی، وزیراعظم

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:46:08 | 显示全部楼层 |阅读模式
  تصویر، اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔

آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار یوسف، طارق فضل چودھری، احد چیمہ اور رانا مشہود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔   
آزاد کشمیر، وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، 25 نکاتی معاہدہ

مظفر آباد وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے نامزد اعلی...   

شہباز شریف نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جس کیلئے وہ لائقِ تحسین ہیں، کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 06:42 , Processed in 0.152330 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表