找回密码
 立即注册
搜索
查看: 1011|回复: 0

سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم شہباز شریف

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:46:36 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو: پی آئی ڈی  

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سعودی عرب بھی ہمیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کیے کئی دورے کرچکا مگر حالیہ دورہ بالکل منفرد تھا،  سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے لیے بے مثال محبت دکھائی، ہم آج یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کا تعلق غیرمتزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہے۔   
دیگر ملک بھی پاک سعودیہ جیسا معاہدہ چاہتے ہیں، اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہر مسلمان ویسے بھی حرمین شریفین پر قربان ہونے کیلئے تیار ہوتا ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان پر پابندیوں کے بعد سعودی حمایت بڑی اہم تھی۔   

وزیراعظم نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے، پاک سعودی تعلقات کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے، پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ کاروباری خواب حقیقت بنانے کیلئے تعاون کریں، تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات آگے بڑھائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج ہمیں سعودی عرب سے سیکھنے کی ضرورت ہے، ہمیں یہ موقع میسر ہے، وقت اور حالات کسی کا انتظار نہیں کرتے ہمیں خود کو تیار کرنا ہوگا، سعودی عرب بھی ہمیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، ولی عہد محمد بن سلمان کی متحرک اور وژنری قیادت نے سعودی معاشرہ بدل کر رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے جان قربان کرنے کو تیار ہے، مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ محافظ رہیں گے۔

اس موقع پر شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب مشترکہ بزنس کونسل اجلاس کیلئے آئے ہیں، پاکستان آنے سے قبل سعودی عرب کے تمام اہم وزراء سے ملاقاتیں کیں، سعودی وزرا کو پاکستان میں ممکنہ اسٹریٹیجک منصوبوں سے آگاہ کیا انھوں نے حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں گی، وزیراعظم نے جن شعبوں پر زور دیا ہم بھی ان ہی پر توجہ دے رہے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 08:36 , Processed in 0.157110 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表