找回密码
 立即注册
搜索
查看: 277|回复: 0

ویمنز ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے ہرا دیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:46:39 | 显示全部楼层 |阅读模式
  اسکرین گریپ ویڈیو

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے ہرا دیا، بیتھ مونی مین آف دی میچ قرار پائیں۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم شاندار آغاز کے بعد ردھم برقرار نہ رکھ سکی اور 76 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد بھی آسٹریلوی ٹیم نے 9 وکٹ پر 221 رنز بنالیے۔

بیتھ مونی نے سنچری اسکور کی جبکہ الانا کنگ نے 51 رنز کی شاندار باری کھیلی، ان دونوں کے درمیان نویں وکٹ پر 106 رنز کی شراکت قائم کی ہوئی۔

پاکستانی ٹیم 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 114 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، سدرہ امین 35 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔

فاطمہ ثناء نے ٹاس جیت کر بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور بولنگ لائن بھی اس فیصلے کو ابتداء میں درست ثابت کیا، آسٹریلیا کی اوپنرز کو 30 رنز پر پویلین پہنچادیا، پھر ایک ایک کرکے وکٹیں گراتی رہیں، 76 رنز پر آسٹریلیا کی 7 بیٹرز پویلین جا چکی تھیں۔

اس مشکل میں بیتھ مونی ڈٹ گئیں، پہلے کم گیرتھ نے ساتھ دیا، اسکور 115 تک پہنچایا اور پھر الانا کنگ آئیں اور بیتھ مونی کے ساتھ 9ویں وکٹ پر 106 رنز کی پارٹنر شپ لگائی۔

اسی دوران مونی نے سنچری بنائی جبکہ الانا نے ففٹی مکمل کی، اننگز کی آخری گیند پر مونی 109 رن بنا کر آوٹ ہوگئی، یوں آسٹریلیا کا اسکور 9 وکٹ پر 221 رنز رہا، نشرہ سدھو نے 3، فاطمہ ثناء اور رامین شمیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن شروع ہی میں لڑکھڑا گئی، پہلی وکٹ 8 رن پر گری اور آدھی ٹیم 31 رن پر پویلین پہنچ گئی، سدرہ امین نے بہتر بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 35 رنز بنا کر آوٹ ہو گئیں، دیگر کھلاڑی بھی اسکور 114 رنز تک پہنچا سکیں،آسٹریلیا نے میچ 107 رنز سے جیت لیا، کم گیرتھ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 11:28 , Processed in 0.154179 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表