找回密码
 立即注册
搜索
查看: 361|回复: 0

شاہد کپور کا خاندان پاکستان کے کس شہر سے تعلق رکھتا ہے؟ والد پنکج کپور نے بتادیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:46:55 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اور باصلاحیت اداکار شاہد کپور اپنی شاندار اداکاری اور ہمہ گیر کرداروں کی بدولت شہرت رکھتے ہیں، ان سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں شاہد کپور کے والد اور سینئر اداکار پنکج کپور نے اپنے خاندان کے پاکستانی پس منظر کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

پنکج کپور حال ہی میں ایک بھارتی پوڈکاسٹ میں مدعو تھے، انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر حافظ آباد سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دادا سرکاری ملازمت میں تھے، اس لیے اکثر مختلف شہروں میں تبادلہ ہوتا رہتا تھا، مگر ہمیں بتایا گیا کہ ہمارا خاندانی تعلق حافظ آباد سے ہے، جہاں کپور خاندان ایک مشترکہ فیملی کے طور پر رہتا تھا، چونکہ ہم تقسیم کے وقت بھارت میں ہی مقیم تھے، اس لیے ہمیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔   
شاہد کپور نے کرینہ کپور سے ملاقات پر کیا کہا؟

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کرینا کپور سے خوشگوار ملاقات پر کہا ہے کہ اگر لوگوں کو یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، تو یہ بہت بڑی بات ہے۔    

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ میرے والد نہایت باکمال مصنف، مشہور مقرر اور لاہور کے ایف سی کالج کے معروف میگزین کے ایڈیٹر تھے، ان کو کالج میں سب سے اسٹائلش شخص سمجھا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ شاہد کپور نے فلمی دنیا میں اپنی محنت اور قابلیت کے بل پر مقام حاصل کیا، ان کی مشہور فلموں میں جب وی میٹ، حیدر،  اڑتا پنجاب، پدماوت، کبیر سنگھ اور تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا اور دیگر شامل ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 11:26 , Processed in 0.159409 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表