找回密码
 立即注册
搜索
查看: 815|回复: 0

خوبصورت نظر آنے کی خواہش انفلوئنسر کی جان لے گئی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:47:09 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
تصاویر:بین الاقوامی میڈیا

برازیل کے معروف فیشن انفلوئنسر ادائر مینڈس ڈُترا جونیئر جو سوشل میڈیا پر جونیئر ڈُترا کے نام سے جانے جاتے تھے، مبینہ طور پر کاسمیٹک سرجری کے بعد پیچیدگیوں کے باعث 31 برس کی عمر میں چل بسے۔

گزشتہ ماہ اپنی موت سے کچھ عرصہ قبل جونیئر ڈُترا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں نے مارچ میں معروف سرجن فرنانڈو گاربی سے ایک کاسمیٹک پروسیجر (Fox Eyes Surgery) کروایا تھا جس کے بعد انفیکشن کا سامنا کرنا پڑا۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ چہرے پر سوجن اور نیل پڑنے کے بعد میں اسپتال میں زیرِ علاج رہا اور مسلسل ایک ڈرمٹالوجسٹ کی نگرانی میں تھا، جونیئر نے چینل کو وہ ویڈیوز بھی فراہم کیں جس میں انہیں سرجری کے دوران اور بعد میں چہرے پر سوجن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کے قریبی دوست جیان سوزا نے برازیلی میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انفیکشن کے بعد جونیئر کی طبیعت بگڑ گئی تھی، سانس لینے میں دشواری ہوئی اور انہیں 3 اکتوبر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔   
میک اپ چکھنے والی مشہور انفلوئنسر اچانک چل بسیں

شوئی شوئی اپنی منفرد ویڈیوز اور انوکھے انداز کے لیے مشہور تھیں   

برازیلی میڈیا رپورٹ پورٹل لیو ڈائس (Portal Leo Dias) کے مطابق جونیئر ڈُترا نے اپنی موت سے قبل سرجن فرنانڈو گاربی کے خلاف غیر قانونی طبی عمل، دھوکہ دہی اور جسمانی نقصان سمیت چھ سنگین جرائم کے الزامات میں پولیس میں درخواست جمع کروائی تھی۔

دوسری جانب، ڈاکٹر گاربی کے وکیل نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کا جونیئر ڈُترا کی موت سے کوئی تعلق نہیں، ایسے الزامات وہ لوگ لگا رہے ہیں جو محض وقتی شہرت کے خواہاں ہیں، ہتکِ عزت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف سول اور فوجداری کارروائی کی جائے گی۔

جونیئر ڈُترا کی موت نے برازیل میں کاسمیٹک سرجری کے غیر محفوظ رحجانات پر ایک بار پھر بحث چھیڑ دی ہے، جہاں حالیہ برسوں میں نوجوانوں کے درمیان اس رجحان میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 15:31 , Processed in 0.111115 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表