找回密码
 立即注册
搜索
查看: 470|回复: 0

یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کا خاتمہ ضروری ہے، اسرائیلی وزیر خزانہ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:47:20 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموترچ نے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔

اسرائیلی کابینہ میں جنگ بندی معاہدے پر آج ووٹنگ شیڈول ہے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ کردینا چاہیے۔

نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کے ایک اہم رکن اسموترچ نے اپنے بیان میں عندیہ دیا ہے کہ وہ حکومت گرانے کی کوشش نہیں کریں گے۔   
غزہ جنگ بندی، اسرائیل اور حماس نے معاہدے کے پہلے مرحلے میں دستخط کردیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن ڈیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔   

اِن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف اپنی جنگ اس وقت تک جاری رکھنی چاہیے جب تک یہ تنظیم مکمل طور پر تباہ نہ کردی جائے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط آج دوپہر 2 بجے متوقع ہیں۔

معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط کے بعد غزہ جنگ بندی نافذ العمل ہونے کا امکان ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 13:01 , Processed in 0.151729 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表