找回密码
 立即注册
搜索
查看: 714|回复: 0

غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط، مختلف ممالک کا ردعمل

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:47:25 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط پر مختلف ممالک کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ خوشی ہے ترک شراکت سے ہوئے حماس اسرائیل مذاکرات سے غزہ میں جنگ بندی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ غزہ معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کی قریب سے نگرانی کرے گا، ترکیہ غزہ معاہدے کے عمل میں اپنی شمولیت جاری رکھے گا۔

فلسطینی صدر محمودعباس نے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔   
مصری میڈیا کا غزہ میں جنگ بندی کا دعویٰ، اسرائیل کا انکار

غزہ جنگ بندی معاہدہ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے سے نافذالعمل ہو گیا۔   

فرانسیسی صدر میکرون نے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی حل اور جنگ کے خاتمے کے اپنے مقصد کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ غزہ امن معاہدے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، یقین ہے کہ اس ہفتے کوئی حل تلاش کر لیا جائے گا۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جلد از جلد ایک مستقل اور جامع جنگ بندی کے لیے پُرامید ہیں، چین فلسطین پر فلسطینیوں کے ہی حق حکومت کے اصول کا حامی ہے۔   
غزہ: انٹرنیٹ بلیک آؤٹ، فلسطینی صحافیوں نے گلی گلی میں جنگ بندی کا اعلان کیا

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ امن معاہدہ طے پانے کے بعد فلسطینی صحافیوں نے غزہ کی سڑکوں اور گلیوں میں باضابطہ جاکر اعلان اور شہریوں کو اطلاع دی۔   

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجاکلاس نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل حماس اتفاق نمایاں پیش رفت ہے، معاہدے پر دستخط بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا قیمتی موقع ہے، یورپی یونین معاہدے پر عمل درآمد کی حمایت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کرے گی۔

عالمی ادارہ صحت کےسربراہ ٹیڈروس ایڈہنم نے کہا کہ امن بہترین دوا ہے، غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ٹرمپ کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے لیے دیرپا امن کی جانب بڑا قدم ہے، امید ہے تمام فریقین معاہدے کا احترام کریں گے، ادارہ غزہ کے مریضوں کی طبی ضروریات پوری کرنے کے لیے کام کو تیار ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 11:27 , Processed in 0.153354 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表