找回密码
 立即注册
搜索
查看: 519|回复: 0

اداکار شفقت چیمہ کی بیماری میڈیا سے چھپانے کی اصل وجہ سامنے آگئی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:47:34 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فائل فوٹو

نامور اداکار شفقت چیمہ کی بیماری کو میڈیا سے چھپانے کی اصل وجہ سامنے آگئی، ان کے بیٹے نے بڑا انکشاف کردیا۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شفقت چیمہ نے 35 برس تک منفی کرداروں کے ذریعے لالی ووڈ میں منفرد پہچان بنائی۔ گزشتہ سال فالج کے اٹیک کے باعث وہ شدید بیمار ہوگئے تھے، تاہم ان کی بیماری کے بارے میں میڈیا پر کوئی خبر سامنے نہیں آئی، جس پر مداح حیران تھے۔

حال ہی میں شفقت چیمہ کے بیٹے نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں والد کی بیماری کو میڈیا سے چھپانے کی وجہ بتادی۔

انہوں نے کہا کہ ابو ہمارے لیے سب کچھ ہیں، جب وہ بیمار ہوئے تو ہماری ایک بہن مانچسٹر سے اور دوسری امریکہ سے فوراً پاکستان پہنچیں، سب نے یہی کہا کہ ابو کو میڈیا میں نہ دکھایا جائے کیونکہ لوگ انہیں ایک شیر کی طرح دیکھتے ہیں، ہم نہیں چاہتے تھے کہ مداح انہیں کمزور حالت میں دیکھیں، کیونکہ اُن کے ذہنوں میں ابو کی ایک مضبوط اور طاقتور شبیہ بنی ہوئی ہے۔   
ندیم چیمہ کی شفقت چیمہ کیلئے دعائے صحت کی اپیل

لالی ووڈ کے معروف فلم ہدایت کار ندیم چیمہ نے لیجنڈری اداکار شفقت چیمہ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کر دی۔   

شفقت چیمہ کے بیٹے نے مزید کہا کہ فنکاروں کو اپنی فیملی کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے، کیونکہ آخر میں وہی آپ کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، اپنی فیملی کو مضبوط بنائیں، کیونکہ وہی اصل اثاثہ ہے، باہر سے مدد مت ڈھونڈیں، ہم نے ابو کو اتنا پیار دیا کہ وہ اپنی تکلیف بھول گئے، لیکن ریما ہی وہ واحد شخصیت تھیں جو دل سے ہمارے ساتھ کھڑی رہیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ آئیں اور روزانہ ابو کی خیریت دریافت کرتی رہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 11:28 , Processed in 0.153532 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表