找回密码
 立即注册
搜索
查看: 913|回复: 0

متحدہ عرب امارات کا غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم: تمام فریقوں سے شرائط کی پابندی کرنے پر زور

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:47:37 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
---فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی مجوزہ منصوبے کے پہلے مرحلے کے آغاز سے متعلق طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اماراتی وزارتِ خارجہ نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ ایک جامع اور منصفانہ امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو فلسطینی عوام کے حقوق کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

اماراتی وزارتِ خارجہ نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ معاہدے کی شرائط اور ذمے داریوں پر مکمل عمل کریں تاکہ غزہ میں پائیدار امن یقینی بنایا جا سکے۔   
مصری میڈیا کا غزہ میں جنگ بندی کا دعویٰ، اسرائیل کا انکار

غزہ جنگ بندی معاہدہ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے سے نافذالعمل ہو گیا۔   

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات علاقائی و بین الاقوامی سطح پر جاری تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے جن کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور پائیدار امن کا قیام ہے۔

یو اے ای نے غزہ کے عوام تک فوری اور بلا رکاوٹ امداد پہنچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 15:31 , Processed in 0.149699 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表