روسی صدر ولادمیر پیوٹن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
روسی صدر نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر کے غزہ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اور ہر اس منصوبے کی حمایت کریں گے جس سے غزہ میں خونریزی کا خاتمہ ہو۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا کہ روس ہر اس منصوبے میں معاونت کے لیے تیار ہے جسے غزہ میں خون خرابے کا خاتمہ ہو۔
میلانیا ٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن کو یوکرین اور روس میں بچوں کی حالتِ زار سے متعلق خط
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین اور روس میں بچوں کی حالتِ زار سے متعلق خط لکھ دیا۔
روسی صدر نے کہا کہ ہمیں بہت امید ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے پر عمل بھی کیا جائے۔
ولادمیر پیوٹن نے کہا کہ ہم اب بھی اس موقف پر قائم ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری سے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔
روسی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و امان کے لیے ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔