找回密码
 立即注册
搜索
查看: 864|回复: 0

پیروں کے یہ مسائل صحت سے متعلق سنگین اشارے، محتاط رہیں

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:49:11 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

پیر جسم کا اہم حصہ ہیں، ان میں آنے والی چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں بھی ہمارےجسم کے اندرونی امراض کی نشاندہی کرسکتی ہیں۔

نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق ہمارے پیروں کی حالت اور سامنے آنے والے سنگین اشاروں کو اگر ہم بروقت سمجھ جائیں تو صحت کے کئی مسائل سے بچ سکتے ہیں۔

ان علامات پر بروقت طبی توجہ دینے سے سنگین نوعیت کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے اور مجموعی صحت بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

اگر یہ علامات بار بار آپ کے پیروں پر ظاہر ہو رہی ہیں یا مستقل موجود ہیں تو ماہر طب سے معائنہ ضرور کروائیں۔

جرنل آف ڈائبیٹیز اینڈ میٹابولک ڈس آرڈرز میں شائع تحقیق کے مطابق پیروں کی یہ بیماریاں ہمیں سنگین نوعیت کے انتباہی اشارے دیتی ہیں، ان میں ذیابیطس اور امراض قلب بھی شامل ہیں۔

اگر پیر مسلسل سن ہوجاتے ہیں، ان میں بے وجہ درد ہوتا ہے، یہ ٹھنڈے پڑجاتے ہیں، یہ پھٹتے ہیں، خارش ہوتی ہے یا جلن ہے یا پھرفنگس ہوگئی ہے تو یہ صحت کے بڑے مسائل کی طرف بڑا واضح اشارہ ہیں۔

پاؤں کا ٹھنڈا رہنا خون کی گردش میں کمی یا تھائیرائیڈ کی خرابی کی علامت ہے، پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا یا یہ سن ہوجاتے ہیں تو یہ ذیابیطس یا اعصابی کمروزی کی نشاندہی ہے۔

صبح کے وقت ایڑی میں درد ہوتا ہے تو یہ آرتھرائیٹس کا اشارہ ہے، پیروں کو گھسیٹ کر چلنا کمزوری کے ساتھ اعصابی امراض، فالج یا ریڑھ کی ہڈی کی خرابی سے متعلق ہے۔

پیروں میں خارش ہوتی ہے، پھٹتے ہیں یا ان میں فنگس ہے تو یہ جلدی بیماری کے ساتھ شوگر کی علامت ہے، ان تمام علامات کو سنجیدگی سے لیں تاکہ بہتر صحت کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 13:46 , Processed in 0.197627 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表